ETV Bharat / state

Car accident In Himachal: ہماچل میں کار کھائی میں گرپڑی، دو نوجوان ہلاک

کرسوگ کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیتا نجلی ٹھاکر نے بتایا کہ کلنگار کے قریب نصف شب تقریباً 12 بجےکار بے قابو ہو کر 354 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ Car Stuck In Ditch In Himachal, two youths killed

ہماچل میں کار کھائی میں گرپڑی، دو نوجوان ہلاک

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 5:32 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں شملہ کرسوگ سڑک پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

کرسوگ کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیتا نجلی ٹھاکر نے بتایا کہ حادثہ کلنگار کے قریب نصف شب تقریباً 12 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک کار بے قابو ہو کر 354 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

کار میں سوار افراد کی شناخت گڑیالہ گاؤں کے 22 سالہ پالاد اور نزدیکی گاؤں کے رہنے والے نوپا رام (21)سال کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں اپنے گھر کی اکلوتے اولاد تھے۔ ایسے میں لواحقین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:Habitual Offenders Booked in Budgam: سڑک پر کوڑا پھینکنا پڑا مہنگا، دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بڑی مشکل سے لاشوں کو سڑک پر لایا گیا۔ کرسوگ سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.