ETV Bharat / state

کورونا سے نمٹنے کے لیے سِلائی مشین سے ماسک تیار - ماسک

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع ہمیرپور کے بھورنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی کملیش کماری کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خود سلائی مشین سے ماسک تیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور افواہوں پر دھیان نہیں دیں۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے سیلائی مشین سے ماسک تیار

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 5:12 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع ہمیرپور کے بھورنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی سے رکن اسمبلی کملیش کماری اپنے گھر میں ماسک تیار کر رہی ہیں۔ ان دنوں ایم ایل اے نے علاقے کی خواتین کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ یہ ماسک پولیس اہلکاروں اور عوامی خدمات میں مصروف دوسرے ملازمین کو مہیا کیے جارہے ہیں۔

کملیش کماری سلائی مشین کی مدد سے خود ہی ماسک بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کووڈ 19 انفیکشن سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بھی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے۔ مرکز میں مودی حکومت اور ریاست کی جئے رام کی حکومت اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

کملیش کماری نے کہا کہ پڑوسی ملک چین نے دیگر ممالک کو اس وبائی مرض کے بارے میں آگاہ نہیں کیا اور آج ان کی غلطی کی وجہ سے ہمیں ان حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کے رہنما اصولوں پر عمل کریں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

کملیش کماری کا کہنا ہے کہ اس وبا سے لڑنے کے لیے عوام کا تعاون ہی سب سے اہم کردار ادا کرے گا۔ ریاست کے وزیراعلی جئے رام ٹھاکر کی موثر انتظامیہ کے تحت تمام محکمے اس وبا کو روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر سے کام لیں، افواہوں سے گریز کریں اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.