ETV Bharat / state

'اٹل ٹنل' کے افتتاح سے ہماچل پردیش کی معیشت مضبوط ہوگی - himachal pradesh news

اٹل ٹنل روہتانگ سے ہماچل کی لاہول وادی میں سیاحت کو کافی فروغ حاصل ہوگا اور ساتھ ہی چھ ماہ پوری دنیا سے کٹے رہنے والی لاہول وادی میں اب سال بھر آمد و رفت جاری رہے گی۔

IMAGE
IMAGE
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 7:45 AM IST

Updated : Oct 3, 2020, 8:57 AM IST

تقریباً دو دہائی قبل اس ٹنل کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا اس ٹنل کا سب سے زیادہ فائدہ لداخ میں تعینات بھارتی افواج کو ملے گا کیونکہ اس ٹنل کی وجہ سے اب سردیوں کے موسم میں بھی فوج کو آسانی سے رسد و خوراک فراہم کی جاسکے گی۔

اٹل ٹنل کا روہتانگ کا داخلی دروازہ
اٹل ٹنل کا روہتانگ کا داخلی دروازہ

اس ٹنل کے سبب ٹرائیبل ٹورزم، ایڈوینچر ٹورزم کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا اور ہماچل کا مشہور سیاحتی مقامی منالی پورے بھارت کے بہترین سیاحتی مقام کے طور پر ابھرے گا۔

موجودہ وقت میں ہماچل کی جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ 6.9 فیصدی ہے۔ اس کے علاوہ چھ ماہ تک دنیا سے کٹی رہنے والی لاہول وادی میں اب پورا سال آمد و رفت جاری رہے گی۔

ٹنل کا اندرونی منظر
ٹنل کا اندرونی منظر

لاہول وادی کے آلو اور دیگر سامان اب آسانی سے بازاروں تک پہنچ سکیں گے، اسی کے ساتھ ہی کلو اور اطراف کے لوگ اکثر روزگار کے لیے دوسرے علاقے منتقل ہوجایا کرتے تھے لیکن اب اس میں بھی کمی آئے گی۔

اٹل ٹنل میں اسپیڈ ِلمٹ
اٹل ٹنل میں اسپیڈ ِلمٹ

سیاحت کے تعلق سے ہماچل حکومت ہر برس تقریباً دو کروڑ سیاحوں کی آمد کی توقع رکھتی ہے، اگر گزشتہ پانچ برسوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو ہماچل میں ہر برس تقریباً پونے دو کروڑ سیاحوں کی آمد ہوتی ہے۔

ہماچل کی خوبصورت وادی
ہماچل کی خوبصورت وادی

لیکن اب لاہول وادی میں سال بھر آمد ورفت ہونے کے سبب سیاحوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی اس ٹنل کے بننے سے تقریباً 46 کلو میٹر کا سفر کم ہوجائے گا اور منالی سے ضلع کیلنگ کی دوری صرف 70 کلو میٹر ہی رہ جائے گی۔

ہماچل کی خوبصورت وادی
ہماچل کی خوبصورت وادی

لاہول وادی میں سیاحت کی طرف راغب کرنے والے کئی مقامات ہیں، یہاں شاسور گومپا، ڈِرلپوری گومپا، تری لوک ناتھ مندر اور مُکولا مندر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ چندرا وادی پٹٹن وادی، گاہر وادی و جِسپا کی قدرتی خوبصورتی قابل دید ہیں۔

دلچسپ سیاحتی مقامات

Last Updated : Oct 3, 2020, 8:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.