مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ، "دیوبھومی ہماچل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں قریبی ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں۔
اس سے قبل، انہوں نے اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی ہلاکت پر تعزیت کی اور اسے انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔
انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا ، "زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہشات کے ساتھ ، غم کی اس گھڑی میں غمزدہ اور سوگوار کنبے کے ساتھ میری تعزیت ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش کے دھرمسالہ میں بادل پھٹنے کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شملہ سمیت متعدد اضلاع میں اتوار کی رات سے ہی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ، ندیوں اور نہروں میں تیزی ہے۔ کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال ہے۔
یو این آئی