گذشتہ 24 مارچ 2020 سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب سبھی کاروبار متاثر ہوئے ہیں اور معیشت پر بُرا اثر پڑا ہے۔
ریاست کے تقریباً تمام سیاحتی مقام بند پڑے ہیں، ان میں کلو بھی ایک ہے، یہاں کی ویور انڈسٹری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری طرح سے بند ہوگئی ہے۔ کلو کے بنکر کی روزی روٹی سیاحوں کی آمد سے چلتی ہے۔
سیاحو ں کی آمد بند ہوگئی اور لوگوں کا کام پوری طرح بند ہوگیا.
جانکار کا کہنا ہے کہ ہماچل کی ویور انڈسٹری کا انحصار 90 فیصد سیاحوں پر ہے۔ صرف ضلع کلو میں ہر برس 10 کروڑ کا کاروبار ہوتا ہے۔
سیاحوں کے سیزن میں ملک و بیرون ملک آنے والے سیاح ویور انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
صرف 42 دن کے لاک ڈاؤن میں 70 فیصد کاروبار ختم ہوچکا ہے۔
کلو ضلع کے دیہی علاقوں کے تقریباً ہر گھر میں شال اور ہماچلی ٹوپیاں تیار کی جاتی ہے۔ وہ سب بند ہوگئی ہیں۔
ایسی صورتحال میں ، ویور انڈسٹری سے وابستہ افراد ریاستی حکومت سے مشکل کی اس گھڑی میں مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔
کلاوی شال اور ٹوپیاں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر بڑی شخصیات تک ہماچلی ٹوپیاں سراہی گئیں۔ اسی کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے اسٹیج سے کلاوی شال بنانے والے کاریگروں کی بھی تعریف کی ہے۔
ایسی صورتحال میں ، ریاستی حکومت کو عالمی وبا کے وقت اس انمول ورثے کو بچانے کے لئے کاریگروں کو مدد فراہم کرنی چاہئے۔