ETV Bharat / state

عمارت منہدم ہونے سے متعدد فوجی ہلاک - collapse

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سولن میں 10 برس قبل تعمیر کی گئی ایک عمارت کے منہدم ہونے سے 14 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہوئے ہیں۔

عمارت منہدم ہونے سے متعدد فوجی ہلاک
author img

By

Published : Jul 15, 2019, 9:13 AM IST

Updated : Jul 15, 2019, 2:19 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سولن کے کمہارہٹی ناہن شاہراہ پر ایک عمارت کے گرجانے سے 14 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک عام شہری سمیت 13 فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔

منہدم عمارت میں فوج کے تقریباً 35 جوان موجود تھے، جس میں سے 17 کو بچا لیا گیا ہے، اس بات کی تصدیق سولن کے ضلع مجسٹریٹ نے کی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے اس کی تصدیق کی ہے
ضلع مجسٹریٹ نے اس کی تصدیق کی ہے

منہدم عمارت میں ابھی بھی فوج کے متعدد جوان پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہماچل کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے اس حادثے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

عمارت منہدم ہونے سے متعدد فوجی ہلاک

اطلاع کے مطابق وزیراعلیٰ آج سولن کا دورہ کریں گے اور حالات کا جائزہ لیں گے۔

زخمی سرجیت نام کے فوجی کا کہنا ہے کہ چھٹی کا دن تھا اس لیے ہم تمام نے مشترکہ طور پر باہر کھانا کھانے کا پلان بنایا تھا، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے زمین ہلنے لگی اور پوری عمارت تاش کے پتوں کے مانند زمین بوس ہوگئی۔

عمارت میں فوج کے تقریباً 35 جوان موجود تھے

اطلاع کے مطابق یہ عمارت سنہ 2009 میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس حادثے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Solan (Himachal Pradesh), July 15 (ANI): A building collapsed in Himachal Pradesh's Kumarhatti on Sunday and the rescue operation is underway. 7 casualties have been reported as of now after mishap. 1 civilian and 6 defence personnel were in those casualties. 7 more people to be rescued. The building was constructed in 2009. An FIR has been lodged against the owner of the building.
Last Updated : Jul 15, 2019, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.