ETV Bharat / state

میوات: نہر ٹوٹنے سے سیلاب جیسی صورتحال - نہر ٹوٹنے کی وجہ سے سیلاب

گاؤں کے سرپنچ نے انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'جب ہمیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمارے لئے پانی مہیا نہیں کرایا جاتا ہے اور اب جبکہ بارش سے کھیت سیراب ہو چکے ہیں تو نہر میں پانی  چھوڑا جارہا ہے۔ آخر اس کے پیچھے کی وجہ کیا ہے؟'

میوات: نہر ٹوٹنے کی وجہ سے سیلاب جیسا نظارا

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 7:52 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے پلہ گاؤں میں نہر ٹوٹنے کی وجہ سے سیلاب جیسا نظارا ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ وہیں کچھ گھروں کی دیواریں ٹوٹ چکی ہیں۔

میوات: نہر ٹوٹنے کی وجہ سے سیلاب جیسا نظارا

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'یہ نہر کل رات 11:00 بجے ٹوٹی تھی۔ ہم نے پانی روکنے کی پوری کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔'

ضلع انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ 'اطلاعات کے باوجود رات میں کوئی بھی ہماری مدد کو نہ پہنچا۔'

گاؤں والوں کا ایک الزام یہ بھی ہے کہ 'جب ہمارے کھیت سوکھ رہے ہوتے ہیں اور ہمیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے تب ہمارے لئے پانی نہیں چھوڑا جاتا ہے اور اب جب بارش ہو رہی ہے تو نہر میں پانی چھوڑا گیا ہے۔'

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'یہ نہر دو بار پہلے بھی ٹوٹ چکی ہے اور ایک بچہ ڈوب کر اس نہر میں مر چکا ہے۔ لیکن اس پر محکمہ کی کوئی نظر نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کورونا اسٹرین متاثرین کی تعداد 71 ہوئی

وہیں گہبر گاؤں کے سرپنچ نے بھی الزام لگایا ہے کہ جب ہمیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمارے لئے پانی مہیہ نہیں کرایا جاتا ہے اور اب جبکہ بارش سے کھیت سیراب ہو چکے ہیں تو نہر میں پانی چھوڑا جارہا ہے۔ آخر اس کے پیچھے کی وجہ کیا ہے؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.