ریاست ہریانہ کے سونی پت میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ چار لوگوں کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز زہریلی شراب پینے کے سبب متعدد لوگوں کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں سونی پت کے روہتک پی جی آئی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران سونی پت کا رہائشی مہندر کی موت واقع ہو گئی۔ وہیں گنور کے ہسپتال میں سات دن سے ایڈمٹ پریم کمار کی بھی زہریلی شراب سے موت ہوگئی۔
وہیں زہریلی شراب کی وجہ سے بیمار ہوئے چار افراد اب بھی پی جی آئی روہتک میں ایڈمٹ ہیں جن کا علاج جاری ہے، حالانکہ بتایا جا رہا ہے کہ زہریلی شراب سے اب تک 50 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔