ETV Bharat / state

ہریانہ کے سونی پت میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 9:50 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:07 PM IST

ریاست ہریانہ میں سونی پت کے پیاو منیاری روڈ پر بے قابو کار کی زد میں آجانے سے دو سگی بہنیں ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ہریانہ کے سونی پت میں سڑک حادثہ، دو ہلاک
ہریانہ کے سونی پت میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

موصولہ اطلاع کے مطابق اترپردیش کے ضلع اوریا کے گاؤں بابر پور کے رہنے والے نعیم نے کنڈلی پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کی بہن کی دو بیٹیاں مسکان (25) اور شینو (27) پیاو منیاری میں کرایہ کے مکان میں رہتی ہیں۔ دونوں کنڈلی انڈسٹریل علاقہ میں واقع فیکٹری میں ملازمت کرتی تھیں۔

دونوں بہنیں گاؤں جانے کے لیے اس کے ساتھ نریلا ٹرین کی ٹکٹ بکنگ کرانے جارہی تھی، اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے اس کی بھانجیوں کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں اس کی دونوں بھیانجیاں بری طرح زخمی ہوگئیں۔ اسی درمیان کار ڈرائیور وہاں سے فرار ہونے لگا اور اس دوران اس نے ای رکشہ کو بھی ٹکر مار دی، جس سے ای رکشہ پر سوار پیاو منیاری پربھو رام اور نریلا کے سوتنتر نگر کا رہنے والا پرنس بھی زخمی ہوگئے۔ بعد میں ڈرائیور نے بجلی کے کھمبے سے کار کو ٹکر مار دی جس سے کھمبا بھی ٹوٹ گیا۔

راہ گیروں کی مدد سے دونوں خواتین کو نریلا کے ستیہ وادی راجہ ہریش چند ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مسکان کو مردہ قرار دے دیا۔ شینو کو سنگین حالت میں دہلی کے امبیڈکر ہسپتال بھیجا گیا، جہاں اس کی بھی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ زخمی پربھو رام اور پرنس کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاع ملنے کے بعد کنڈلی تھانہ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ دونوں لاشوں کا دہلی کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.