میڈیکل کالج کی آرگنائزنگ کمیٹی اور انڈین ایسوسی ایشن آف پریونٹیو اینڈ سوشل میڈیسن کی جانب سے یہ کانفرنس منعقد کی گئی۔
اس ملکی سطح کی کانفرنس میں 13 ریاستوں سے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ میڈیکل کے طلبا نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور ماہرین صحت نے اپنے ریسرچ کی بنیاد پر مقالات بھی پیش کیے۔
اس دو روزہ سائنسی اجلاس میں معاشرے میں پیدا ہونے والی نئی نئی بیماریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف بیماریوں کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کیسے کی جائے؟ یہی اس کانفرنس کا مقصد ہے۔