ETV Bharat / state

میوات: کسان تحریک میں ہلاک ہوئے کسانوں کو خراج عقیدت - ہریانہ نیوز

زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج میں ہلاک ہوئے کسانوں کو آج ضلع نوح میوات میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

میوات: کسان تحریک میں ہلاک ہوئے کسانوں کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 6:23 PM IST

میوات: زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج میں شہید ہوئے کسانوں کو آج نوح میوات میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج میں اب تک دو درجن سے زائد کسان ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ حکومت ہند ان تینوں قوانین کو کسانوں کے حق میں بتا رہی ہے۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ نورالدین نور نے کہا کہ وہ ان تینوں زرعی قوانین کی پرزور مخالفت کرتے ہیں اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوانین کے نفاذ کے بعد متعدد مسائل و مشکلات کا سامنا کسانوں کو کرنا پڑے گا، سبھی کا تفصیل سے اپنے خطاب میں انہوں نے ذکر کیا۔

ویڈیو

سماجی کارکن آزاد نے کہا کہ یہ تینوں قوانین کسانوں کے لئے کسی سزا سے کم نہیں ہے یہ قانون سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائے گئے ہیں جو کسانوں اور عام آدمی پر بھی مہنگائی کا قہر بن کر ٹوٹے گا۔
مزید پڑھیں:

آج کسانوں کی بھوک ہڑتال، حکومت نے ایک بار پھر بات چیت کی پیشکش کی

مقامی شخص برہان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پڑوسی ملک پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ماں کی وفات پر اظہار تعزیت میں خط لکھتے ہیں اور اپنے ملک کے کسانوں کے لئے ایک لفظ بھی نہیں بولتے یہ بات وزیراعظم کی وطن پرستی پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.