یہ پروگرام ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے گاؤں اجینا میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی ڈاکٹر وکیل احمد ایس ڈی ایم ہتھین جبکہ مہمان اعزازی میوات انجنیئرنگ کالج وقف کے ڈائریکٹر خواجہ رفیع احمد نے شرکت کی۔ غور طلب ہے کہ ایس آر ایف فاؤنڈیشن اور سنائڈر الیکٹرک باہمی تعاون سے میوات کے آٹھویں پاس نوجوانوں کو ہنر سکھا رہی ہیں۔
ایس آر ایف فاؤنڈیشن کے پروگرام مینیجر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ کورس چار ماہ کے لئے چلایا جاتا ہے جس میں 80 فیصدی بچے پریکٹکل کرتے ہیں۔ اس کورس کے دوران بچے گھروں کی وائرنگ کرنا، گھریلو سامان کی مرمت کرنا، موٹر باندھنا، پنکھے کی مرمت کرنا، پریس ٹھیک کرنا، انورٹر بیٹری لگانا جیسے مختلف کام کو سیکھتے ہیں۔