ETV Bharat / state

ضلع نوح میوات کا خونی روڈ اب ہوگا فورلین - Noah Mewat district will now be forlane

ہریانہ کے ضلع نوح میوات کا دلی الور 248A ہائی وے اب نوح سے فیروزپور جھرکا تک فورلین ہوگا۔ جس کے بعد یہ 248A نیشنل ہائی وے کے نام سے جانا جائے گا۔ جسے اٹھارہ ماہ میں پورا کرنے کا حدف ہے۔ اس سے علاقے کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

hr_nuh_01_nh248a manzoor _vis1_hrur10001
ضلع نوح میوات کا خونی روڈ اب ہوگا فورلین
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 8:05 AM IST

ہریانہ کے ضلع نوح میوات کا دلی الور 248A ہائی وے اب نوح سے فیروزپور جھرکا تک فورلین ہوگا۔ جس کے بعد یہ 248A نیشنل ہائی وے کے نام سے جانا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر دھریندر کھڑگٹا نے کہا کہ نوح سے فیروزپور جھرکا کے آگے راجستھان تک روڈ کو فورلین بنانے کے بارے میں حکومت غور رہی ہے۔ اس علاقے میں ہائی وے کے چوڑا ہونے سے سڑک پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور سفر بھی آسان ہوسکے گا۔
میوات کے لوگوں نے گزشتہ 30 مارچ کو خونی روڈ کے نام سے معروف اس سڑک کو فور لین کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑکلی سے نوح تک 22 کلومیٹر لمبا پیدل مارچ کیا تھا۔
ڈی سی نوح دھریندر کھڑگٹا نے مزید کہا کہ یہ سب ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کی ترقیاتی سوچ کا نتیجہ ہے۔ نوح، فیروزپور جھرکا سے لے کر راجستھان تک سڑک کو فورلین بنانے کی ضلع نوح کے لوگوں کی پرانی مانگ تھی۔ جس پر حکومت ہریانہ نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے اس سڑک کو فورلین کرنے کے لئے لیے کام شروع کیا ہے۔
تقریباً 46 کلومیٹر تک فورلین کرنے کے لئے قریب 292 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا اور یہ روڈ ہریانہ اسٹیٹ روڈ اینڈ برج ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنچ کُلا کے ذریعے بنایا جائے گا۔ جسے اٹھارہ ماہ میں پورا کرنے کا حدف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.