ETV Bharat / state

نکیتا تومر قتل معاملہ: میوات کو کیوں بدنام کیا جا رہا ہے؟ - گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار

ریاست ہریانہ کے ضلع فریدآباد میں نکیتا تومر نامی طالبہ کے قتل کے بعد علاقہ میوات پر سنگین الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔

mewat
mewat
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 11:08 PM IST

مختلف میڈیا چینلز کی جانب سے میوات پر جرائم، لو جہاد، دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ہندوؤں پر ظلم کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

میوات کو کیوں بدنام کیا جا رہا ہے؟

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب میوات کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی میوات پر اسی طرح کے الزامات لگائے جاچکے ہیں لیکن ہر بار الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے۔

اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت نے زمینی سطح پر معاملے می نوعیت کو جاننے کی کوشش کی اور میوات کے عام لوگوں سے بات کی تاکہ منصفانہ صحافت کا حق ادا ہو۔

نمائندے سے بات کرتے ہوئے میوات کے لوگ نکیتا تومر کو بہن کہتے ہوئے قتل کے ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم علاقے کے ہندو مسلم سماج کے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی ایک ملزم کو بنیاد مان کر پورے میوات کو بدنام کیا جانا تشویش کی بات ہے۔

میوات ہمیشہ سے گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار رہا ہے، لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نا سمجھ لوگ ہی میوات کو منی پاکستان جیسا نامناسب نام دیتے ہیں۔ یہاں آپسی بھائی چارہ بے مثال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.