بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ BJP Leader and Titok Star Sonali Phogat کے اہل خانہ ان کی موت پر مسلسل سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اب سونالی کے بھانجے ایڈوکیٹ وکاس نے ان کے پرسنل سکریٹری سدھیر سنگوان پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ وکاس نے سونالی کی موت کے لیے سدھیر سنگوان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
اس سے قبل سونالی پھوگاٹ کے بھتیجے مہندر پھوگاٹ Sonali Phogat Nephew Mahendra Phogat نے دعویٰ کیا ہے کہ سونالی پھوگاٹ کا چہرہ موت کے بعد سوج گیا تھا۔ اس کے چہرے کے ایک طرف اسٹریچ مارکس بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، سونالی نے گھر والوں کو بتایا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ کوئی ان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔
ان کی بہن نے سی بی آئی انکوائری Demand of CBI Inquiry کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی بہن رمن نے کہا کہ سونالی کو دل کا دورہ نہیں پڑ سکتا، وہ کافی فٹ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمارا خاندان یقین نہیں کر سکتا کہ سونالی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ اسے کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا۔
سونالی پھوگاٹ کا گوا میں انتقال ہوگیا تھا۔ گوا پولیس نے موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا ہے۔ یہی نہیں پولیس کا کہنا ہے کہ سونالی کے جسم پر زخم کے نشانات نہیں ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق سونالی پھوگاٹ پیر کی رات انجونا کے 'کرلیز' ریسٹورنٹ میں تھیں، اس دوران انہوں نے بے چینی کی شکایت کی۔ اس کے بعد ان کو گوا ضلع کے انجونا کے سینٹ انتھونی اسپتال لایا گیا۔ یہاں ان کی موت ہوگئی۔
سونالی پھوگاٹ نے 2019 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں آدم پور اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا، لیکن وہ ہار گئیں تھیں۔ انہیں کانگریس کے کلدیپ بشنوئی نے شکست دی تھی۔