ETV Bharat / state

سونالی پھوگاٹ نے کہا: کسان کچھ نہیں کر سکتے

زرعی قوانین کی مخالفت میں کسان تحریک کو چار ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔ ایک طرف کسان زرعی قوانین کو لے کر مخالفت کر رہے ہیں تو دوسری طرف کسان ہریانہ میں بی جے پی ۔ جے جے پی وزراء اور رہنماؤں کی تقاریب کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کسانوں کی اس مخالفت پر بی جے پی رہنما سونالی پھوگاٹ نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

Sonali Phogat
سونالی پھوگٹ
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 9:30 AM IST

ویڈیو میں سونالی پھوگاٹ کسانوں سے کہہ رہی ہیں کہ نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ حصار آئے تھے۔ وہ اپنے پروگرامز کر کے چلے گئے لیکن کسان کچھ نہیں کر سکے۔

سونالی پھوگاٹ نے کہا کہ جس کو جو احتجاجی مظاہرے کرنے ہیں، وہ کرتے رہیں۔ ایک دن سبھی تھک کر بیٹھ جائیں گے۔ حکومت اپنا کام کر رہی ہے اور یہ کام عوام کی بہتری کے لئے کیا جارہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سونالی نے کہا کہ دشینت چوٹالہ حصار آئے۔ انہوں نے جو میٹنگ کرنی تھی وہ میٹنگ کی۔ ان کا جو بھی پروگرام تھا، اس کو مکمل کیا۔ اس سے مظاہرین کو جواب مل گیا ہوگا۔

بتادیں کہ نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ یکم اپریل کو حصار کے دورے پر رہے۔ جیسے ہی دشینت چوٹالہ کے حصار آنے کی خبر ملی، کسانوں کی ایک بڑی تعداد ایئر پورٹ چوک پر جمع ہوگئی۔ خواتین بھی سیاہ پرچم کے ساتھ دشینت چوٹالہ کی مخالفت کرنے پہنچیں۔ سب سے پہلے دشینت چوٹالہ حصار ایئرپورٹ پر اترے۔

مزید پڑھیں:

آسام کابینی وزیر کی جانب سے صحافیوں کو 'سنگین نتائج' کی دھمکیاں

کسانوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے دشینت چوٹالہ ایئرپورٹ پر ہی قریب دو گھنٹے رکے رہے۔ اس کے بعد دشینت چوٹالہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اگریکلچرل یونیورسٹی میں اترے۔ سخت سکیورٹی میں دشینت چوٹالہ یونیورسٹی سے منی سیکریٹریٹ پہنچے۔ یہاں دشینت چوٹالہ نے ایچ پی پٹرولیم کے ذریعے دیے گئے 40 پانی پینے کے ٹینکروں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.