پولیس نے بتایا کہ یہ تمام ایک ایس یو وی میں آرہے تھے کہ میولی گاوں کے نزدیک ان کی گاڑی سڑک کنارے تقریباََ چالیس فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثہ رات کو تقریباََ ساڑھے گیارہ بجے ہوا اور اس وقت علاقہ میں دھند بھی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ گاڑی تیز رفتار میں تھی جس کی وجہ سے یہ بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرائی او ر بعد میں ساتھ لگی تقریباََ 30فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولنس اور راحتی دستہ کے ساتھ موقع پر پہنچی اور پانچ نوجوانوں کو باری باری اسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے جانچ کرنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے اتوار کی صبح ایک اور نوجوان کی لاش برآمد کی گئی لیکن وہ بھی دم توڑ چکا تھا۔ مرنے والوں میں تین ایک ہی گاوں کے ہیں جن کی شناخت حصار ضلع کے سرے والا گاوں کے اجے، رام کیش اور انکش کے طورپر کی گئی ہے۔ تین دیگر کی شناخت حصار کے بٹھ مڑا گاوں کے کپل اور ہانساوالا گاوں کے سنیل اور کیتھل ضلع کے گنگسینا گاوں کے دیپک کے طورپر ہوئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نوجوانوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان تین دن پہلے کہیں گھومنے نکلے تھے اور اپنے گھرواپس آرہے تھے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور وہ حادثہ کے اسباب کی جانچ کررہی ہے۔