پولیس سپرنٹنڈنٹ ششانک کمار ساون نے ایک پریس کانفرنس میں آج بتایاکہ کرائم برانچ کے اہلکاروں نےگشت کے دوران ایک بائک سوار کو گرفتار کیاجو پولیس کو دیکھ کربھاگنے کی کوشش کررہاتھا۔
پتہ چلا کہ بائک چوری کی ہے اور اس سلسلہ میں تھانہ اسرانا ضلع پانی پت میں پچھلے سال 26جولائی کومعاملہ درج ہے ۔
پولیس کو اسی کے ساتھ نوجوان کے پاس سے پانچ پانچ سوروپئے کے چالیس نوٹ ملے جنکا سیریل نمبر ایک ہی تھا۔
بعدمیں ملزم وجے سے پوچھ تاچھ میں دی گئی جانکاری کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ مارا اور گروہ کے سرغنہ سمیت انکے مختلف ٹھکانوں سے پانچ دیگر ساتھیوں کو گرفتارکرلیا۔انکی شناخت دنیش ،انل ،سنجے عرف سنجو،جسبیر اور سکھوندر کی شکل میں کی گئی ہے ۔
پولیس نے بتایاکہ سبھی چھ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیاگیاجن میں سے سنجے ودنیش کو پولیس حراست میں جبکہ دیگر چار کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے ۔