اناج منڈی نوح میں آڈھت چلانے والے میڈیا سے جڑے رہے۔ شیر سنگھ ڈاگر نے ویجیلینس محکمہ کو یہ شکایت دی کہ مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری راج کمار ان سے کسی کام کے عوض 20 ہزار روپے کی رشوت طلب کر رہا ہے۔
اسی شکایت پر ویجیلنس ٹیم نے کارروائی کی اور مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ویجیلینس محکمہ نے انسپیکٹر نریندر کی قیادت میں ڈپٹی مجسٹریٹ کندن دین کی موجودگی میں دفتر میں چھاپہ مارا، جہاں گاہک سے 20 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔
سکریٹری کو شام چھ بجے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ پکڑا گیا اور فی الحال ویجیلینس کی ٹیم انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے اپنے دفتر روانہ ہو گئی۔