ہریانہ کے ضلع نوح میوات بی جے پی اکائی کے لیے سمے سنگھ بھاٹی کو نیا انچارج بنایا گیا ہے۔ بھاٹی کو یہ ذمہ داری آئندہ تین سال کے لیے دی گئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ہریانہ بی جے پی کے صدر اوم پرکاش دھنکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خلوص کے ساتھ میوات کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
نومنتخب انچارج بھاٹی اس سے پہلے ہریانہ بی جے پی اکائی کے ریاستی سیکریٹری کی ذمہ داری بھی سنبھال رہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں جن منصوبوں پر کام چل رہا ہے ان کو مکمل کرنے میں تیزی لائے جائے گی۔ تاکہ جن مقاصد کے لیے اسکیمیں بنائی گئی ہیں وہ عام آدمی تک پہنچ سکیں۔
بھاٹی نے بتایا کہ ہریانہ کی گذشتہ بی جی پی حکومت پچھلی حکومتوں میں بنائے گئے منصوبوں کو بلا تفریق تکمیل تک پہنچائے گی۔