ہریانہ کے محکمۂ روزگار کے مطابق نوح کی نئی اناج منڈی میں 21 اگست کی صبح 9 بجے روزگار میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
نوح کے ڈپٹی کمشنر پنکج سنگھ نے بتایا کہ اس میلے کے ذریعے بے روزگار درخواست گزاروں کو پرائیوٹ شعبوں کی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
معاون روزگار افسر چیتنا دھن کھڑ نے اس بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس روزگار میلہ میں ملکی سطح کی کمپنیاں شامل ہو رہی ہیں۔روزگار میلہ میں شامل ہونے کے لیے درخواست گزاروں کے لیے کم از کم 10ویں،بارہویں کی اہلیت اور عمر 18 سے 35 سال ہونا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ درخواست گزار اپنے بایو ڈیٹا کی کاپی اور ضروری دستاویز کی فوٹو کاپی، آدھار کارڈ، پین کارڈ، شناختی کارڈ، کی کاپی ساتھ لے کر آئیں۔
درخواست گزاری کے لیے روزگار دفتر میں اندراج ہونا بھی ضروری ہے،جن کے نام درج نہیں ہیں ان کے نام فوری طور سے درج کیے جائیں گے۔