ETV Bharat / state

گوروگرام میں مشتعل بیان دینے والا رام بھکت گرفتار - Hed speech in haryana

ہریانہ کے گروگرام میں مہا پنچایت کے دوران مشتعل بیان دینے والے رام بھکت کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

ram-bhakt-arrested-for-making-angry-statement
گوروگرام میں مشتعل بیان دینے والا رام بھکت گرفتار
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 7:47 AM IST

ہریانہ کے پٹودی میں چار جولائی کو ہوئی مہا پنچایت میں مشتعل بیان دینے والے ہندو انتہا پسند کارکن گوپال شرما عرف رام بھکت گوپال کو گوروگرام پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

رام بھکت کے خلاف پٹڈوی تھانے میں اکثریتی طبقے کے ایک کاروباری نے ان کے خلاف مشتعل بیان دینے کی شکایت کی تھی۔ جس کے بعد آئی پی سی کی دفعہ 153اے اور 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ جس کے بعد پولیس نے جیل بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کے قریب فائرنگ کرنے والا نوجوان کون ہے؟

گوپال شرما اس سے قبل سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں پر گولی چلایا تھا۔ جس میں ایک طالب علم کو گولی لگی تھی اور وہ زخمی ہوگیا تھا۔ اس معاملے میں اس کے خلاف دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت نابالغ تھا اس لئے انہیں بال سدھار گھر بھیج دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.