ETV Bharat / state

راکیش ٹکیت میوات میں کسان پنچایت کو خطاب کریں گے - کسان رہنما آزاد محمد کھیڑہ

کسان رہنما راکیش ٹیکٹ 29 اگست کو میوات کے دورے پر ہوں گے اور اس دوران وہ نوح کی اناج منڈی میں کسانوں کی من کی بات سنیں گے۔

راکیش ٹکیت میوات میں کسان پنچایت کو خطاب کریں گے

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 6:58 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں بھی کسان تحریک کے اہم رہنما راکیش ٹکیت پنچایت کو خطاب کریں گے۔راکیش ٹکیت 29 اگست کو میوات کے دورے پر ہوں گے۔ یہ جانکاری کسان رہنما آزاد محمد کھیڑہ نے نوح کے ریسٹ ہاؤس میں منعقد پریس کانفرنس میں دی۔

انہوں نے کہا کہ راکیش ٹکیت کے پاس میوات کی طرف سے کچھ باتیں پہنچی ہیں اسی لئے وہ نوح کی اناج منڈی میں کسانوں کی من کی بات سننے پہنچیں گے۔

راکیش ٹکیت میوات میں کسان پنچایت کو خطاب کریں گے

اس موقع پر کسان تحریک کے رکن رمضان چودھری نے کہا کہ بی جے پی حکومت کیلئے کسان تحریک سر درد بنی ہوئی ہے اور کسان تحریک ہی اس حکومت کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔نوح میں منعقد ہونے والی اس کسان پنچایت میں بڑی تعداد میں عوام جمع ہوں گے اور حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ زرعی قوانین کو واپس کرنے کا پر زور مطالبہ کیا جائے گا۔ یہ پنچایت ایک تاریخی پنچایت ہوگی۔

مزید پڑھیں:بے جے پی لیڈران نے ریڈونی علاقے میں سرپنچ کی تعزیت تقریب میں شمولیت کی

پروگرام آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حاجی عباس میواتی نے بتایا کہ یہ کوئی آخری پنچایت نہیں ہے۔جب تک زرعی قوانین واپس نہیں ہوں گے تب تک حکومت کی تنقید اور قوانین کی مخالفت جاری رہے گی۔اس پنچایت میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل ہوں گی۔

بھیم آرمی کے ضلع صدر شکیل احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کسانوں کی تحریک میں بھیم آرمی اپنے تمام کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے اور پنچایت کے انعقاد میں مکمل تعاون دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راکیش ٹکیت کا پہلی بار میوات دورہ ہے ہم ان کا دلی خیر مقدم کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.