ETV Bharat / state

چرخی دادری میں احتجاجی انسٹرکٹز اور پولیس میں جھڑپ - دشینت چوٹالہ

ہریانہ کے چرخی دادری میں گذشتہ روز پولیس اور فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر کے مابین جھڑپ ہوگئی جبکہ انسٹرکٹرز نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ سے ملاقات کےلیے محکمہ پبلک ورکس کی بلڈنگ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

Protesting physical training instructors clash with police in Haryana's Charkhi Dadri
چرخی دادری میں احتجاجی انسٹرکٹز اور پولیس میں جھڑپ
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 3:48 PM IST

فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر نائب وزیراعلیٰ کو ایک میمورنڈم حوالہ کرنا چاہتے تھے جس کےلیے وہ محکمہ پبلک ورکس کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پیچھے ڈھکیل دیا جس کے بعد پولیس اور انسٹرکٹرز میں جھڑپ ہوگئی۔

اس موقع پر انسٹرکٹرز احتجاج کرنے لگے اور دشینت چوٹالہ کے خلاف نعرے بلند کئے۔ جھڑپ اس وقت ہوئی جب نائب وزیراعلیٰ اپنے دادا و سابق نائب وزیراعظم دیوی لال چوٹالا کی 107 سالگرہ تقاریب میں شرکت کرنے کےلیے یہاں پہنچے تھے۔

انسٹرکٹرز نے بتایا کہ ’ہم نے ملازمت کی بحالی کےلیے پرامن انداز میں احتجاج کیا لیکن پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، ہم صرف چوٹالہ سے ملنا چاہتے تھے اور حکومت سے مدد کا مطالبہ کررہے تھے‘۔

ایک احتجاجی سنیل کماری نے کہا کہ ’اگر نائب وزیراعلیٰ ہماری مدد نہیں کریں گے تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.