ETV Bharat / state

میوات: سی اے اے کے خلاف احتجاج میں عوام کا اژدھام

میوات میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عظیم احتجاجی مارچ نکالا گیا ، جس کی وجہ سے نوح سے گھاسیڑہ تک کی گلیاں نعروں سے گونج اٹھا۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج
سی اے اے کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 19, 2019, 11:33 AM IST

ریاست ہریانہ کے میوات میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف میوات کی سڑکوں پر اتر آئی اور نوح ضلع سے گاؤں گھاسیڑہ تک تقریباً نوکلومیٹر کا پیدل مارچ کیا۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج، دیکھیں ویڈیو

میواتیوں کے ہجوم نے حکومت ہند سے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا۔

اس دوران میوات کی سڑکیں قانون بچاؤ ،نہیں چاہئے کالا قانون، میواتی ہندو ومسلمان این آر سی اور کیب کو نہیں چاہتے،بی جے پی مردہ باد جیسے نعروں سے گونج اٹھا۔

لاکھوں کی تعداد ہونے کے باوجود یہ مارچ پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

مظاہرے کو خود میوات کے لوگوں نے منظم کیا اور ضلع انتظامیہ نے نیشنل ہائی وے پر 248 اے پر جام نہیں لگنے دیا۔

اس مظاہرے میں رکن پارلیمان علی انور انصاری نے شرکت کی۔ اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم مہاتما گاندھی کی سرزمین سے این آر سی اور کیب کو نہیں ماننے کا اعلان کرتے ہیں اور گاندھی سے یہ بھی کہنے آئے ہیں گاندھی ہم شرمندہ ہیں ،تیرے قاتل زندہ ہے۔

میوات وکاس سبھا کے صدر سلام الدین ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جو ہجوم جمع ہوا ہےیہ تاریخی ہے۔اگر حکومت اس تفریق والے کالے قانون کو واپس نہیں لیتی ہے تو ہم دہلی کو گھیر لیں گے۔اس سے پہلے بھی ہم نے دہلی کو گھیرا تھا۔

غور طلب ہے کی میوات وکاس سبھا ہر برس 19 دسمبر یوم میوات کے طور پر مناتی ہے لیکن اس بار موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یوم قانون بچاؤ کے طور پر منعقد کیا ہے۔

Intro:

Body:میوات شہریت ترمیمی قانون کے خلاف میوات میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا،
لاکھوں عوام میوات کی سڑکوں پر اتر آئی،اس مرتبہ میوات دیوس کو قانون بچاؤ دیوس کے طور پر منعقد کیا تھا۔ریاست ہریانہ کے نوح ضلع سے گاؤں گھاسیڑا تک قریبا 9 کلومیٹر کا پہدل مارچ کیا۔اس طویل فاصلے میں ایک تل رکھنے کی جگہ نہیں تھی ۔
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف میواتیوں کا ہجوم نے حکومت ہند سے قانون کو واپس لینے کی پرزور مانگ کی گئی۔اس دوران قانون بچاو ،نہیں چاہئے کالا قانون،میں ایک میواتی ہندو اور میں این آر سی اور کیب کو نہیں چاہتا،بی جے پی مرداباد جیسے نعروں سے میوات گونج اٹھا۔
حیرت کی بات رہی کہ اس قدر بھیڑ کے با وجود تشدد کا ذدا سا بھی دیکھنے کو نہیں ملا ،خود میوات کے لوگوں نے احتجاج کو منظم کیا۔اور ضلع انتظامیہ نے نیشنل ہائی وے پر 248اے پر جام نہیں لگنے دیا۔
اس مظاہرے میں رکن پارلیمنٹ علی انور انصاری نے شرکت کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم مہاتما گاندھی کی دھرتی سے این آر سی اور کیب کو نہیں ماننے کا اعلان کرتے ہیں اور گاندھی سے یہ بھی کہنے آئے ہیں گاندھی ہم شرمندہ ہیں ،تیرے قاتل زندہ ہے۔
میوات وکاس سبھا کے صدر سلام الدین ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جو ہجوم امڈا ہے یہ تاریخی ہے۔اگر حکومت اس بھید بھاؤ والے کالے قانون کو واپس نہیں لیا تو ہم دہلی کو گھیر لیں گے۔اس سے پہلے بھی ہم نے دہلی کو گھیرا تھا۔

غور طلب ہے کی میوات وکاس سبھا ہر برس 19 دسمبر یوم میوات کے طور پر مناتی ہے لیکن اس بار موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یوم قانون بچاؤ کے طور پر منعقد کیا ہے۔
عمر محمد پاڈلہ
سابق صدر میوات وکاس سبھا
چودھری اسرائیل
رہنما کانگریس میوات

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.