چنڈی گڑھ: ہریانہ کے چیف سکریٹری سنجیو کوشل نے جمعرات کو کہا کہ ریاستی حکومت 5 اور 6 نومبر کو ہونے والے سی ای ٹی امتحان کو نقل سے پاک کرانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ کوشل نے بتایا کہ اضلاع میں امتحانات کے کامیاب انعقاد کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کیے جاچکے ہیں۔ ہر ضلع کے لیے، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے سپروائزرز کا تقرر کیا ہے جو امتحان کو نقل سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ مبصرین ہریانہ کے باہر سے ہوں گے۔ Preparations complete for CET exam in Haryana
انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع کے ڈپٹی کمشنروں، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ضلع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں آئی اے ایس یا ایچ سی ایس افسران کی قیادت میں آج شام تک فلائنگ اسکواڈ ٹیمیں تشکیل دیں جو امتحان سے قبل اور امتحان کے دنوں میں ہر سرگرمیوں پرکڑی نظر رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Jamia 16 Students Clear UPPSC Exam یو پی پی ایس سی میں جامعہ کے 16 طلباء کامیاب
انہوں نے کہا کہ 5 اور 6 نومبر کو سی ای ٹی کے تمام امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے اور واپس آنے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ خواتین امیدواروں کے ساتھ ساتھ فیملی کے کسی فرد کو امتحانی مرکز میں لانے اور واپسی کے لیے مفت سفر کی سہولت بھی دستیاب ہو گی، جو خاندان کا شناختی کارڈ دکھا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس انتظام کے لیے ریاستی حکومت تقریباً 13700 بسوں کا انتظام کرے گی۔ امیدوار اپنے قریبی ڈپو پر جا کر اس کے لیے پیشگی بکنگ کر سکتے ہیں۔
یو این آئی