ہریانہ کے خطے میوات کا دانشور طبقہ یہاں تک کہ سیاسی رہنما بھی اب نشے جیسی لعنت سے خطے کو پاک کرنے کے لیے سرگرم ہوچکے ہیں۔
رکن اسمبلی آفتاب احمد کی قیادت میں نوح میوات کے حسین پور گاؤں سے نشہ مکتی ابھیان کی شروعات کی گئی ہے۔
رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ یہ جلسہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں بلکہ ایک سماجی ذمہ داری نبھانے کی کوشش ہے اور ساتھ ہی کوشش ہے کہ سبھی کو ایک ہو کر نشے سے آزاد سماج تیار کرنا ہے۔
اس مہم کی افتتاحی تقریب میں کئی مقتدر شخصیات نے بھی نشہ آور چیزیں استعمال نہ کرنے کا عہد لیا، کئی لوگوں نے بیڑی سگریٹ چھوڑ کر مہم کو مضبوطی دینے کا کام کیا۔
اس مہم میں معروف عالم دین مولانا شیر محمد امینی، صدیق احمد میو، یوتھ کانگریس کے میڈیا انچارج راہل راؤ، میوات وکاس سبھا کے اعلی عہدیداران بھی اس مہم کو حمایت دینے پہنچے۔