ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ جن کے پاس محنت اور روزگار محکمہ کا چارج بھی ہے، نے بتایا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ایم ایس ایم ای 11 مئی سے سو فیصد اپنے پہلے جیسی عام حالت کی طرح پیداوار شروع کریں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو اپنے موبائل پرآروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا اور سوشل ڈسٹیسنگ پر عمل کرنا، ماسک، سینٹائزیشن اور لاک ڈاؤن کے دیگر قوانین پر عمل کرنا لازمی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ کے کام والے صنعتوں کو بھی جلد ہی کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای صنعت کار لاک ڈاؤن مدت کے دوران اپنے مزدوروں کی تنخواہ دیتے رہیں، جس کے لیے حکومت نے 20000 روپے فی ورکرز کی شرح سے بینک قرض کے ورکنگ کیپٹل پر چھ ماہ تک سود رقم خود برداشت کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔