ETV Bharat / state

میوات کے لوگوں نے غیر ملکی تبلیغی اراکین کی خدمت کی

لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے مشکل دور میں بھی میوات کے لوگوں نےغیرملکی تبلیغی جماعت کے کارکنان کو اپنے یہاں ٹھہرایا، عدالت میں مقدمات کی پیروی کی اور تقریبا 58 ہزار کا جرمانہ ادا کر کے ان کے پاسپورٹ واپس دلوائے۔

میوات کے لوگوں نے غیر ملکی تبلیغی اراکین کی خدمت کی
میوات کے لوگوں نے غیر ملکی تبلیغی اراکین کی خدمت کی
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 3:54 PM IST

Updated : Jul 18, 2020, 8:37 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں مقیم 58 غیرملکی تبلیغی جماعت کارکنان کو میوات والوں نے لاک ڈاؤن کے دوران انہیں کھانے پینے، رہنے سہنے کے ساتھ ساتھ مسلسل دیگر سہولیات فراہم کیں۔

اہل میوات کی کوشش سے جماعت کارکنان کا پاس پورٹ واپس ملا

کورونا وائرس پھیلانے کے تعلق سے پولیس نے ان پر مختلف دفعات کے تحت کئی مقدمات درج کئے، لیکن میوات کے لوگوں نے ہمیشہ کی طرح تبلیغی جماعت سے اپنی محبت کا اظہار کیا، ان کے تعلق سے عدالت میں مقدمات کی پیروی کی گئی ہے۔ 58 ہزار کا جرمانہ ادا کیا گیا اور ساڑھے تین ماہ کے مشکل دور کے بعد انہیں اب اپنے اپنے گھر جانے کا موقع ملا۔ اس دوران میوات سے تعلق رکھنے والے حاجی شمس الدین نے اپنا مکمل ہاسٹل تبلیغی جماعت کارکنان کے قیام کیلئے وقف کر دیا تھا۔ مزید ان کے لیے کھانے پینے کا اعلی انتظام کیا تھا۔

تبلیغی جماعت کارکنان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میوات کے لوگوں کی کوششوں سے انہیں ان کا پاسپورٹ واپس ملا۔ وہیں سری لنکا کے رمیز نے بتایا کہ ہمیں ہر چیز دستیاب رہی۔ میوات والوں کا ہم سبھوں پر بڑا احسان ہے۔

مزید پڑھیں:

'آتم نربھر بھارت مہم عالمی سپلائی چین کا حصہ'

میوات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہاب الدین نے کہا کہ ہم لوگ شروع سے ہی جماعت کارکنان کی خدمت میں لگے تھے، یہی ہماری پہچان ہے۔

میوات والوں نے ہر حال میں مہمانون کی ضیافت کی ہے اور یہی ہمارا طریقہ ہے۔

Last Updated : Jul 18, 2020, 8:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.