ETV Bharat / state

Wonder Girl Tarushi بارہ برس کی عمر میں 151 گولڈ میڈل جیتنے والی تاروشی - ونڈر گرل تاروشی

اس کی عمر 12 سال ہے لیکن اس کے پاس سونے کے تمغوں کی تعداد 151 ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اس لڑکی کی جانب راغب ہوا۔ وہ چھوٹی بچی کون ہے؟ اس نے تمام گولڈ میڈل کیسے حاصل کیے؟ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس نے کیا حاصل کیا؟ اس سب سوالوں کے جواب کے لیے پڑھیں یہ مضمون۔ Tarushi win 151 Gold Medals at the Age of Twelve

Wonder Girl Tarushi
پنچکولہ ونڈر گرل تاروشی
author img

By

Published : Nov 16, 2022, 3:46 PM IST

پنچکولہ: بارہ برس کی عمر میں 151 گولڈ میڈل جیتنے والی تاروشی کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تاروشی کو ونڈر گرل بھی کہا جاتا ہے۔ ہریانہ کے پنچکولہ کی 12 سالہ تاروشی کا کارنامہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ وہ تائیکوانڈو میں زبردست ہنر دکھا رہی ہے۔ وہ اس بلندی پر پہنچ گئی ہیں جہاں پہنچنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ تاروشی نے ایک یا دو نہیں اب تک وہ 151 گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے 40 چاندی اور 34 کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تاروشی کو اتنی کم عمر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ ملی۔ Panchkula's Tarushi Win Gold

Wonder Girl Tarushi
پنچکولہ ونڈر گرل تاروشی

تاروشی نے ملک میں تائیکوانڈو میں ڈگری ون اور ڈگری ٹو بلیک بیلٹ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پلیئر کے طور پر ریکارڈ بھی بنایا۔ اس نے سال 2022 کے لیے 'پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار' بھی جیتا ہے۔ Panchkula Wonder Girl Tarushi

Wonder Girl Tarushi
پنچکولہ ونڈر گرل تاروشی

اتنا سب کچھ کرنے کے بعد بھی تاروشی نے اپنی پڑھائی کو نظرانداز نہیں کیا۔ اس نے تعلیم کے لیے مناسب وقت مختص کر رکھا ہے اور اسکول میں اچھے نمبرات بھی حاصل کرتی ہے۔ تاروشی کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ کی جانب سے حوصلہ افزائی کی وجہ سے وہ یہ سب حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور اپنی پڑھائی اور تائیکوانڈو میں ہم آہنگی پیدا کر پائی۔ تاروشی نے بتایا کہ باکسنگ میں اپنی طاقت دکھانے والی میری کوم ان کی رول ماڈل ہیں۔ مستقبل میں وہ اولمپک گیمز میں حصہ لینے اور ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے لیے بے تاب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.