ETV Bharat / state

جالندھر سے پاکستانی جاسوس گرفتار

author img

By

Published : Mar 16, 2019, 12:27 AM IST

پنجاب میں امرتسر پولیس کی خفیہ یونٹ نے ریاست میں سرگرم ایک جاسوسی ریکٹ کاپردہ فاش کرتے ہوئے جالندھر چھاؤنی سے ایک پاکستانی جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔

علامتی تصویر

پولیس افسر کے مطابق باوثوق ذرائع اور متعلقہ ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئےریاستی اسپیشل آپریشن سیل نے جاسوسی کرنے والے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔ملزم کانام رام کمار ہے جو فاضلکہ کا باشدہ ہے۔ فی الحال وہ جالندھرچھاؤنی کے نلوا روڈ پر رہتا ہے۔ رام کمار کے خلاف 14 مارچ کو پولیس اسٹیشن ایس ایس او سی امرتسر میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس کے پاس سے دو موبائل فون اور چار سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران رام کمار نے کہا کہ وہ 2013 سے جالندھر کینٹ میں ایم ای ایس کے ساتھ الیکٹریشین کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ پاکستان میں واقع انٹیلیجنس آپریٹیو نے سوشل میڈیا پر اس سے دوستی کی تھی۔ اسے ہندوپاک کی سرحد پر واقع ہندوستانی فوج کے یونٹس اور یہاں تک کہ علاقے سے فوج کے قافلے کی آمدورفت کی اطلاعات دینے کے لیے کہا گیا تھا۔ اسے فوج کی خصوصی یونٹس کی تفصیلات بھی دینے کو کہاگیا تھا۔
رام کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پاکستانی ہینڈلر کو حساس فوجی معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔
اطلاعات کی فراہمی کے علاوہ جاسوس رام کمار نے پاکستانی خفیہ افسران کوفوجی افسران کے موبائل نمبر بھی فراہم کرائے تھے۔ اطلاع فراہم کرنے کے عوض کئی موقعوں پر اسے پیسے دیے گئے۔
پلوامہ حملے کے بعد اس کے ہینڈلر فوج کی یونٹس کی سرگرمیوں کے بارے میں خصوصی طور پر جاسوسی کررہے ہیں۔
ملزم کے سوشل میڈیا پر روابط کی جانچ پڑتال کرنے اور پورے جاسوسی ریکٹ کا انکشاف کرنے کے لیے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.