ETV Bharat / state

نوح: دس دن بعد کورونا وائرس کا نیا کیس ملا - لاک ڈاؤن

ہریانہ کے ضلع نوح (میوات) میں دس دن کے بعد کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے ضلع میں کل مریضوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ ان میں سے 65 مریض صحتیاب ہو کر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

one more corona cases in nuh haryana after ten days
کورونا وائرس کا ایک اور مثبت مریض ملا
author img

By

Published : May 26, 2020, 10:00 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں جو آج نیا کیس آیا ہے صرف وہی ایکٹیو کیس ہے۔ غور طلب ہے کہ نوح میں گزشتہ دس دنوں سے کوئی نیا مثبت کیس نہیں آیا تھا۔ جس سے علاقہ میں کافی خوشی محسوس کی جا رہی تھی اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاؤن میں کافی ڈھیل دے دی گئی تھی۔ لیکن اس کیس کے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ علاقہ میں پھر سے سختی کرسکتی ہے۔

one more corona cases in nuh haryana after ten days
کورونا وائرس کا ایک اور مثبت مریض ملا

نوح ضلع میں اب تک 4706 سیمپل لیے گئے ہیں جن میں سے 4540 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ابھی 99 افراد کا کورونا رپورٹ آنے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.