اس ریلی میں ہریانہ کے تمام کالجز کے طلبہ نے شرکت کی اور ریلی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ضلع میوات این ایس یو آئی یونٹ کی قیادت میں علاقے کے سبھی کالجز کے سینکڑوں طلباء نےاتحاد ریلی نکالی۔
طلبہ۔ریلی ضلع ہیڈ کوارٹر نوح میں واقع یسین میو ڈگری کالج سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف مقامات سے گزری۔
ضلع نوح کے این ایس یو آئی یونٹ کے صدر آفاق احمد نے بتایا کہ ہماری یونٹ مسلسل کانگریس پارٹی کے نظریہ کو مضبوط کر رہی ہے میوات این ایس آئی جب بھی ضرورت پڑتی ہےطلبہ کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ یقین دہانی کرا دینا چاہتے ہیں کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہریانہ کانگریس کے نائب صدر اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ چوہدری آفتاب احمد کا کندھے سے کندھا ملا کر تعاون کرنی کی یقین دہانی کرائی۔