ادھر ریاست ہریانہ میں پانچ اٹل مزدور کسان کینٹین ہیں جن میں انتہائی کم قیمپ پر مزدوروں کیلئے کھانا مہیا کرایا جاتا تھا لیکن فی الحال لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دوران ان تمام کینٹین کو بے سہارا اور پردیسی غریب مزدوروں کے مفت کھانے کیلئے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ہریانہ کے ضلع نوح کی اناج منڈی میں واقع مزدور کینٹین سے روزانہ 3 ہزار سے زائد ضرورت مندوں کو کھانا ہوم ڈلیوری کے ذریعے دیا جاتا ہے۔
کینٹین میں اپنی ذمہ داری نبھا رہے وسیم اکرم نے بتایا کہ کینٹین میں 18 خواتین کھانا بنانے اور پیکجنگ کا کام انجام دیتی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے ایک کنٹرول روم بنایا ہوا ہے جہاں پر ضلع سے فون کالز آتی ہیں اور پھر ان کے پاس جو فہرست آتی ہے اسی کے مطابق اپنے رضاکاروں کے تعاون سے ہوم ڈلیوری کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ 3 ہزار سے زائد ضرورت مندوں کو کھانا پہنچایا جاتا ہے۔