ETV Bharat / state

ہریانہ حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام - Haryana Assembly

کانگریس کی تحریک عدم اعتماد کی کو عددی طاقت کی بنیاد پر پہلے سے ہی کمزور سمجھا جارہا تھا۔

No-confidence motion
No-confidence motion
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 7:14 PM IST

ہریانہ اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کی مخلوط حکومت کے خلاف کانگریس کی طرف سے لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد بدھ کے روز ناکام ہوگئی۔

ایوان میں کانگریس کی تحریک عدم اعتماد کی کو عددی طاقت کی بنیاد پر پہلے سے ہی کمزور سمجھا جارہا تھا۔

ایوان میں کانگریس ممبروں کی تعداد 30 ہے اور ووٹنگ کے دوران اس کے تمام ممبران ایوان میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ دو آزاد ممبران اسمبلی سومگیر سانگوان اور بلراج کنڈو نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیا۔

تحریک پر ووٹنگ کے دوران اس کی حمایت میں 32 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ اس کی مخالفت میں 55 ووٹ پڑے۔

بی جے پی کے 40 ارکان ہیں، جبکہ جے جے پی کے 10 ممبران ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کو پانچ آزاد ممبران اسمبلی اور ہریانہ لوکتنتر پارٹی کے ایک ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔

ایوان کی کل صلاحیت 90 ہے، جس میں سے دو نشستیں خالی ہیں اور ایک ممبر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.