سونی پت: ہریانہ کے ضلع سونی پت میں منگل کو ایک نوزائیدہ بچی کی لاش ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی،کتا لڑکی کو منہ میں لیے پی جی آئی گیٹ میں داخل ہو رہا تھا Dog Scratched Dead Body۔ اسی وقت گیٹ پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے اسے دیکھ لیا،گارڈ نے کتے کو پکڑنے کی کوشش کی تو کتا بچی کی لاش چھوڑ کر بھاگ گیا، جس کے بعد سیکورٹی گارڈ نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے لیا، سیکورٹی گارڈ مدن نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ منگل کو وہ سونی پت خانپور پی جی آئی کے گیٹ نمبر دو پر تعینات تھا۔ اس نے دیکھا کہ ایک کتا ایک نوزائیدہ بچی کی لاش منہ میں لیے گیٹ کے اندر داخل ہو رہا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ کتے کے پیچھے گیا تو کتا بچی کی لاش چھوڑ کر بھاگ گیا۔ اس نے بتایا کہ کتے نے لڑکی کا سر اپنے دانتوں سے پکڑ لیا تھا۔ اس لیے اس کے چہرے پر خون تھا۔
مزید پڑھیں:Minor Girl Gang Raped in khunti: کھونٹی میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق وہ قریب میں نصب سی سی ٹی وی چیک کر رہی ہے، تاکہ معلوم ہو سکے کہ لڑکی کو یہاں کون چھوڑ کر گیا تھا۔ اس کے ساتھ تمام ہسپتالوں میں نئی ڈیلیوری کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ بچی کے والدین تک پہنچا جا سکے۔