پولیس نے بدمعاش کے قبضے سے ایک چوری کی بائک، دو زندہ کارتوس سمیت دیسی کٹا برآمد کیا۔ پولیس نے خلاصہ کیا کہ جب بدمعاش کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی تو اس نے پولیس پر فائرنگ کی۔
فیروزپور جھرکا ڈی ایس پی ویریندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ بدمعاش بے حد شاطر ہے اور 2008 سے پولیس کی گرفت سے بچ رہا تھا۔ مذکورہ بدمعاش پر گئو تسکری، گئو کشی، بائک چوری سمیت کئی جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
ملزم پر ضلع روہتک، بھوانی، جھجر اور میوات میں درجن بھر مقدمات درج ہیں۔ بدمعاش قریب 15 برس سے جرائم میں ملوث تھا۔انعامی بدمعاش منّا ولد رفیق گاؤں رہنا، نوح جبکہ اسکا ساتھی شوکت ولد نواب گاؤں ماہون کا رہنے والا ہے۔
پولیس کے مطابق منا اپنی گینگ کا سرغنہ ہے۔ ڈی ایس پی ویریندر سنگھ نے مزید بتایا کہ جرم کرتے وقت منا پولیس پر فائرنگ کرنے میں دیر نہیں لگاتا تھا۔
گزشتہ 6 دسمبر کو منا نے جھجر پولیس پر فائرنگ کی۔ اپریل 2019 میں جنوبی دہلی دوارکا پولیس پر بھی فائرنگ کر چکا ہے۔ دہلی پولس نے ہی اسے 50 ہزار کا انعامی بدمعاش قرار دیا تھا۔ نوح پولیس نے اسکی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔