ضلع جیند اچنا تھانہ کے ایک گاوں کے اسکول میں زیر تعلیم ایک 14 سالہ طالبہ کی اجتماعی جنسی زیادتی کا معا ملہ منظر عام پر آیا ہے۔
بتا یا جا رہا ہے کہ طالبہ کا اسکول سے اغوا کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ پولیس نے پوکسو ایکٹ ،اغوا اور اجتماعی جنسی زیادتی کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جماعت ہشتم میں زیر تعلیم طالبہ کو گھر بلانے کے بہانے دواغواکار موٹر سائیکل سواروں نے اس کا اغوا کرلیا ۔ اسکے بعد نشہ آور اشیا کھلا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔
اچنا تھانہ پولیس نے متاثرہ کے چچا کی شکایت پر دو نامعلوم افراد کے خلاف جنسی زیادتی،اغوا ،نشہ آور چیزیں کھلانے کے علاوہ متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ کے چچا نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ 2 فروری کو اس کی بھتیجی اسکول گئی تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوافراد گھر بلانے کے بہانے سے دوسری لڑکی کے ذریعہ اسے اسکول سے باہر بلایا اور اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا ۔
شکایت میں یہ بات بتا ئی گئی ہے کہ ملزموں نے طالبہ کو بے ہوش کر کے باری باری سے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔اسکے بعد اسے تھوا گاوں میں چھوڑکر فرار ہوگئے ۔ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے گھر آکر سارا ماجر بتا یا ۔
اچنا تھانہ پولیس نے متاثرہ کی طبی جانچ کرا کر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔