ETV Bharat / state

گروگرام میں ماب لنچنگ کے متاثرین سے بات چیت

ای ٹی وی بھارت کو متاثرین نے بتایا کہ 'جب انہیں پیٹا جا رہا تھا۔ وہ لوگ ان سے کہہ رہے تھے کہ ہمارے لوگوں کو تم گرفتار کراتے ہو، ہم تم سب کو سبق سکھائیں گے اور پاکستان بھیجیں گے۔'

گروگرام میں ماب لنچنگ کے متاثرین سے بات چیت
گروگرام میں ماب لنچنگ کے متاثرین سے بات چیت
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 11:28 AM IST

ریاست ہریانہ کے گروگرام میں عیدالاضحیٰ سے ایک دن قبل گھاسیڑا گاؤں کے رہائشی لقمان کے ساتھ ماب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بعد گھاسیڑا گاؤں کے ہی دو نوجوانوں کے ساتھ گروگرام کے کھٹولہ گاؤں میں دھوکہ سے بلا کر مار پیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

گروگرام میں ماب لنچنگ کے متاثرین سے بات چیت

اس سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت نے گھاسیڑا گاؤں پہنچ کر متاثرہ ناصر اور مرسلین سے بات کی ہے۔

متاثرہ شخص ناصر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کھٹولہ گاؤں کے آدیش اور دلباغ سے وہ کئی بار دودھ کی بھینس لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے ہمیں تین دن مسلسل فون کیا اور بھینس لے جانے کو کہا، ہم جب وہاں پہنچے تو ہمیں جنگل میں لے جا کر بری طرح سے مارا پیٹا گیا۔'

یہ بھی پڑھیں: پیغمبرِ اسلام کی شان میں نازیبا بیان کے خلاف احتجاج

انہوں نے مزید بتایا کہ 'جب انہیں پیٹا جا رہا تھا وہ لوگ ان سے کہہ رہے تھے کہ ہمارے لوگوں کو تم گرفتار کراتے ہو تم کو سبق سکھائیں گے اور پاکستان بھیجیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.