ETV Bharat / state

پلول: مزدوروں کی نقل مکانی جاری، حکومت سے مدد کی اپیل - لاک ڈاؤن

ریاست ہریانہ کے شہر پلوال میں بھوکے پیاسے، تھکے ہارے مزدوروں نے ای ٹی وی بھارت سے اپنے غم کا اظہار کیا اور انہوں نے حکومت سے بھی مدد کی اپیل کی۔

migrant workers appealed for help to go to back hometown in palwal haryana
مزدوروں کی نقل مکانی جاری، حکومت سے مدد کی اپیل
author img

By

Published : May 10, 2020, 10:13 PM IST

لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں مزدوروں کا خروج جاری ہے۔ یہ مزدور میلوں میل کی دوری پر گامزن ہیں۔ چھوٹے بچے، خواتین اور بوڑھے لوگ گرمی کی اس تپتی دوپہر میں چلے جا رہے ہیں۔ پیروں میں چھالے پڑ چکے ہیں، اس کے باوجود بس چلتے ہی جا رہے ہیں۔ اس امید میں کہ وہ کسی طرح اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

migrant workers appealed for help to go to back hometown in palwal haryana
مزدوروں کی نقل مکانی جاری، حکومت سے مدد کی اپیل

دوپہر کے وقت دھوپ سے بچنے کے لیے مزدوروں کا گروہ پلول میں شاہراہ کنارے درختوں کے نیچے سائے کے لیے ٹھہر گیا۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے گھر جانے کے لیے بیتاب ان مزدوروں سے بھی بات کی۔ اس گفتگو میں مزدوروں نے اپنی پریشانیوں کو بتایا۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں گھر تک پہنچانے میں مدد کرے۔

وہیں، کچھ مزدوروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں پولیس بہت پریشان کرتی ہے۔ وہ پولیس کی پٹائی سے خوفزدہ ہیں۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ پولیس سے بچ کر انہیں سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے۔ انہیں بھوک اور پیاس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے پاس نہ پیسہ بچا ہے، نہ کھانا پینا۔ بس وہ گھر کی امید میں چلے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.