ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں واقع شہیدی پارک میں کانگریس کے سینئر رہنما اور نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد اور پونہانہ سے رکن اسمبلی چودھری محمد الیاس نے سرحد پر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر آفتاب احمد نے کہا کہ 'بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کے دوران حملہ میں شہید ہونے والے 20 بہادر جوانوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مرکزی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ کیوں چین کو کلین چٹ دی گئی ہے؟'
انہوں نے کہا کہ 'بھارت کی سرزمین پر مودی حکومت نے کیوں چین کو مداخلت کرنے دیا؟ اور شہید ہونے والے جوانوں کو بنا ہتھیاروں کے سرحد پر لڑنے کیوں بھیجا؟'
کانگریسی رہنما نے کہا کہ 'مودی حکومت کے رویہ سے پورے ملک کو تکلیف پہنچی ہے۔ عوام میں غم و غصہ ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے۔ اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔'