ETV Bharat / state

میوات: ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی پر مٹھائیاں تقسیم - ڈاکٹر گلشن پرکاش

حکومت نے نہلڈ میڈیکل کالج کی قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر یامینی کپور کی جگہ ڈاکٹر سنگیتا کو مقرر کیا ہے۔

میوات: ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی پر مٹھائیاں تقسیم

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 1:01 PM IST

ریاست ہریانہ کے میوات میں واقع شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر یامینی کپور کی برطرفی کے بعد ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور امبیڈکر مشنری اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران نے خوشی منائی اور کالج کے گیٹ پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
آپ کو بتادیں کہ 8 جولائی کو نلہڈ میڈیکل کالج کی قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر یامینی کے خلاف ایسوسی ایشن کے ایڈوکیٹ کیشو کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کی شکایت کو ضلع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وکرم کو پیش کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 27 جولائی کو قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر یامینی کی انکوائری کے بعد 27 جولائی کو ہی ان کو معطل کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ اس خوشی میں ایسوسی ایشن کے ممبران نے مٹھائیاں اور ماسک دے کر ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

میوات: ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی پر مٹھائیاں تقسیم

امبیڈکر رائٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر گلشن پرکاش، اے ایم وی اے کے ریاستی صدر وکرم سنگھ ڈومولیا اور ایڈوکیٹ کیشو کے ذریعہ قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر یامینی کے ہیڈ کوارٹرز میں نہ رہنے کے خلاف، روزانہ گروگرام سے ڈیوٹی جاتے ہوئے سرکاری گاڑی سے میواٹ جیسے انتہائی پسماندہ علاقے میں کام کرنے کے عوض تنخواہ کے علاوہ 35 ہزار روپے لینا وہ بھی بنا ہیڈ کوارٹر میں رہتے ہوئے، سرکاری گاڑی ملنے کے بعد بھی کنویونس الاؤنس لینے جیسے معاملات پر شکایت بھیجی گئی تھی۔ اسی دوران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وکرم سنگھ نے اس کی تحقیقات کی۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈاکٹر یامینی نے جو بھی سرکاری رقم غبن کی ہے اس میں 25 سے 30 لاکھ تک ریکوری کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ نوکری سے برخاستگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
فی الحال حکومت نے نہلڈ میڈیکل کالج کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر یامینی کپور کی جگہ ڈاکٹر سنگیتا کو کالج کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے میوات میں شہید حسن خاں میواتی میڈکل کالج اعلیٰ سہولیات سے لیس ہسپتال اور میڈیکل کالج ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں صحیح طرح سے دیکھ ریکھ نا ہونے کی سبب یہ ایک محض ریفرل ہسپتال بن کر رہ گیا تھا ۔جس کے بعد سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر یامینی پر سوال کھڑے ہونے لگے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.