ریاست ہریانہ کے ضلع نوح (میوات) میں واقع ہے العافیہ سول اسپتال مانڈی کھیڑا میں ڈاکٹروں کی ٹیم کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے۔ لیکن یہاں عام مریض علاج و معالجے کے لیے پریشان ہیں۔
حد تو تب ہوگئی جب اسپتال انتظامیہ کی اسی لاپروائی کی وجہ سے جنرل وارڈ میں داخل ایک مریض کی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت کالے خان عرف علاؤالدین کے طور پر ہوئی تھی اور وہ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ جماعت کے لیے نکلا تھا لیکن وہ نہ ہی نظام الدین گی اور نہ ہی اس کی موت کورونا وائرس کے سبب ہوئی جس کی تصدیق خود نوح کے ڈپٹی کمشنر نے کی تھی، متوفی کا تعلق علی گڑھ سے بتایا جارہا ہے اور اس معاملے میں جمعیت علمأ کی مقامی شاخ بھی نگاہ بنائے رکھے ہے۔
اس سلسلے میں ہریانہ میں جمعیت کے چار اضلاع کے سکریٹری مولانا صابر قاسمی نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل سمیت تمام مریضوں کو کھانا پہنچا رہے تھے لیکن جب انھوں نے یہ دیکھا کہ اسپتال کے جنرل وارڈ میں ایک مریض کے قریب کئی دنوں کا کھانا رکھا ہوا ہے اور اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص کی موت اسپتال کے ڈاکٹروں کی لاپروائی کے سبب ہوئی ہے۔