ETV Bharat / state

میوات: دلت سماج کے احتجاج میں پہنچے کانگریسی رہنما - بامسیف مکتی مورچہ

اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک دلت بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملہ پر نوح، میوات میں دلت سماج کے لوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں نوح سے کانگریس کے رکن اسمبلی آفتاب احمد بھی پہنچے۔

Congress leaders arrive in protest of Dalit society
میوات: دلت سماج کے احتجاج میں پہنچے کانگریس رہنما
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 10:49 PM IST

پی سی سی رکن مہتاب احمد نے دلت مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کانگریس پارٹی دلت سماج کے ساتھ کھڑی ہے اور اس لڑائی میں آخری دم تک آپ کے ساتھ لڑے گی۔

رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ ایک دہشت گرد کو بھی آخری رسومات ادا کرنے کا حق دیا جاتا ہے لیکن یوگی حکومت کے ذریعہ اتنی درندگی کو برداشت کرنے والی جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کو رات میں جلا دیا جاتا ہے۔ ایسی بے رحم اور بے شرم حکومت کو ہمیشہ کے لیے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔

ویڈیو

دلت سماج کے لوگوں نے کہا کہ ہندوؤں کے نام پر سیاست کرنے والی درجنوں تنظیموں میں سے ایک بھی متاثرہ کے ساتھ ہوئی بربریت کے خلاف سڑک پر نہیں آئی۔ دلت سماج کا مطالبہ ہے کہ گنہگاروں کو بھانسی دی جائے اور متاثرہ خاندان کو کم از کم دو کروڑ کا معاوضہ دیا جائے۔ بامسیف مکتی مورچہ کے ریاستی صدر سمے سنگھ نے انتباہ دیا کہ ملزمین کو اگر جلد پھانسی نہیں دی جاتی ہے تو ہم پورے بھارت میں شدید احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.