ETV Bharat / state

میوات: لاک ڈاون کے دوران متاثرین کی امداد - ضرورت مندوں کے کام آنا ہی عین اسلام ہے

عالمی وبا کورونا وائرس کے مضر اثرات سے تحفظ کے لیے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے سبب روہنگیا مہاجرین کی زندگی اجیرن بن گئی ہے روہنگیائی مسلمان لاک ڈاؤن کے سبب بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں۔ آمدنی اور روزگار کے تمام راستے مسدود ہو چکے ہیں۔ حالات سے مجبور لوگوں کا اہلیان میوات دل کھول کر تعاون کر رہے ہیں۔

لاک ڈاون کے دوران متاثرین کی امداد
لاک ڈاون کے دوران متاثرین کی امداد
author img

By

Published : May 19, 2020, 11:34 AM IST

جمعیتہ العلما میوات کے جنرل سیکریٹری مفتی سلیم احمد ساکرس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دہلی کے فساد متاثرین اور دیوبند متاثرین کے لیے تقریبا 90 لاکھ روپیے کی امداد میوات کی طرف سے جمعیت کی نگرانی میں بھیجی جا چکی ہے۔ آج نوح میوات میں رہائش پذیر روہنگیا مہاجرین کے 185 خاندان کے لیے راشن کٹز بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

لاک ڈاون کے دوران متاثرین کی امداد

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بے سہارا ہوئے تمام لوگوں کے لئے میوات کے لوگوں نے دل کھول کر تعاون پیش کیا ہے۔
مولانا دلشاد نے بتایا کہ ضرورت مندوں کے کام آنا ہی عین اسلام ہے، اسلام کی تعلیمات ہمیں پیغام دیتی ہیں کہ بھوکوں کو کھانا کھلایا جائے پیاسوں کو پانی پلایا جائے اور برہنوں کو کپڑا پہنایا جائے۔ یہی ہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.