دہلی ۔ الور نیشنل ہائی وے 248 اے پر سنہ 2013 سے 2019 تک 1344 افراد سڑک حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ 2005 میں نوح کو ضلع بنایا گیا، تب سے لے کر 5 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
میوات کے لوگ ان اموات کے لیے حکومت کو ذمہ دار مانتے ہیں۔ انہیں سرکاری قتل کا نام دیا گیا ہے۔ آج اسی سلسلے میں میوات کے سماجی کارکنان نے 25 کلومیٹر کا پیدل مارچ کیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فور لین کے لیے احتجاج میں شامل لوگوں سے بات کی۔ لوگوں نے کہا کہ حکومت اب ہمیں اس طرح نظر انداز نہیں کر سکتی۔ حکومت کو ہمارا مطالبہ ماننا ہوگا۔
اس سلسلے میں حکومت کا کہنا یہ ہے کہ دہلی سے ممبئی کے لیے میگا ایکسپریس میوات سے گزر رہا ہے، جو زیر تعمیر ہے۔
اس کے بننے کے بعد ٹریفک دہلی ۔ الور قومی شاہراہ پر کم ہو جائے گا لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ میگا ایکسپریس وے کا اس سڑک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس ہائی وے پر سفر کرنے والے لوگ علاقائی ہیں اور علاقائی لوگوں کی مسلسل اموات ہو رہی ہیں۔