تربوز ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن زیادہ مقدار میں ہونے کی وجہ سے یہ پھل جسم میں امیون سسٹم کو صحت مند رکھتا ہے۔
تیز گرمی کے موسم میں تربوز کا ذائقہ اور بھی بڑھ جاتا ہے، تربوز جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ تازگی اور جسم کو فرحت بخشتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں تربوز کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
افطار کے وقت روزہ دارتربوز کا ذائقہ لینا چاہتے ہیں۔
میوات میں ان دنوں تربوز کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
ہریانہ کے ضلع نوح میں اتر پردیش کے تربوز کا دھوم ہے۔
تاجروں کے مطابق تربوز محض ایک پھل نہیں بلکہ وہ کسی روح افزا سے کم نہیں ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق تر بوز میں وٹامن اے، ڈی اورمنرل اینٹی آکسیڈینٹس کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس میں پانی کی کثیر مقدار ہونے کہ وجہ سے نظام ہضم کو خوب مضبوطی دیتا ہے۔