ETV Bharat / state

میوات میں کسانوں کی تائید میں زبردست احتجاج

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 8:27 PM IST

زرعی قوانیں کے خلاف ملک بھر میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ آج میوات کے کسانوں نے بھی احتجاج کی تائید میں سڑکوں پر اترآئے۔

Massive protest in support of farmers in Mewat
میوات میں کسانوں کی تائید میں زبردست احتجاج

کسان تنظیموں کی جانب سے آج بھارت بند منایا گیا وہیں ہریانہ کے میوات میں بھی بھادس گاؤں قومی شاہراہ پر میوات وکاس سبھا کی جانب سے راستہ روکو احتجاج کیا گیا جسے پولیس نے ختم کردیا۔ پولس نے کسانوں کو منتشر کردیا اور اعلیٰ عہدیدار وہاں پہنچ گئے۔

اس موقع پر کسان رہنما رمضان چودھری نے بتایا کہ میوات کا کسان بھی ملک کے کسانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ متحدہ کسان تنظیموں کی جانب سے آج بھارت بند منایا گیا جبکہ میوات میں بھی اس کا اثر دیکھا گیا۔

میوات وکاس سبھا کے صدر سلام الدین ایڈوکیٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میوات کے کسان بھی دہلی احتجاج میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے انہیں روکا جارہا ہے۔ گزشتہ 26 نومبر کو پولس نے متعدد کسانوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ انہوں نے نئے زرعی قوانیں کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

میوات وکاس سبھا کے سرپرست صدیق احمد نے کہا کہ ہم احتجاج میں شامل ہیں لیکن حکومت کی پولیس کی مدد سے ہمارے احتجاج کو دبانے کی کوش کر رہی ہے۔ انہوں نے راجستھان سے آ رہے کسانوں کو ہریانہ کے میوات سرحد پر پولس کی جانب سے روکے جانے کی مذمت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.