ETV Bharat / state

میوات: کورونا وائرس کے باعث بازار ویران - ای ٹی وی بھارت

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جس کا اثر ہریانہ کے میوات میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

میوات : کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد بازار سنسان

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 7:47 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح، میوات میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے، ضلع میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ کورونا سے کئی اموات بھی درج کی گئی ہیں۔ جس کے پیش نظر نائٹ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ نائٹ کرفیو عمل میں آنے کے بعد بازاروں کو شام چھ بجے کے بعد بند کرنے کا احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان احکامات کو پولیس انتظامیہ سختی سے نافذ کر رہی ہے۔

میوات: کورونا وائرس کے باعث بازار ویران

عموماً ماہ رمضان میں بازاروں کی رونق قابل دید ہوتی ہے، لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر بازار سنسان ہو گئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے نوح ضلع کے بازار کا جائزہ لیا جہاں سبھی دوکانیں شام 6 کے بعد بند کر دی گئی ہیں۔اس ضمن میں ایک دوکاندار نے بتایا کہ عام طور سے رمضان میں بازاروں میں تل رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی، لیکن جب سے نائٹ کرفیو نافذ ہوا تب سے بازار ویران ہیں۔

گزشتہ برس بھی کورونا وائرس کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا تھا لیکن اس برس رمضان میں گزشتہ برس کے بہ نسبت ڈھیل برتی گئی ہے۔ وہیں شہر کے زیادہ تر دوکاندار ماسک کے استعمال اور سماجی دوری کی تلقین کر رہے ہیں اور خود بھی کووڈ کے تئیں احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.