جند: گزشتہ چار روز سے جند میں کورونا کی مریضوں میں مزید کمی آئی ہے، ہفتے کے روز ضلع میں صرف ایک 61 سالہ شخص میں کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی، جبکہ جمعہ کو ضلع میں ایک بھی نیا واقعہ سامنے نہیں آیا۔ پیر کے روز کورونا انفیکشن کے دو معاملے سامنے آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز ملا کورونا مثبت مریض لوکو پائلٹ ہے، جو فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' میں ریل کا انجن چلایا تھا۔ یہ شخص 31 مارچ کو لوکو پائلٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوا تھا۔ جس کے بعد اس نے کانٹرکٹ پر دہلی کے بال بھون میں لوکو پائلٹ کی حیثیت سے ملازمت شروع کردی تھی۔ گزشتہ کچھ دن پہلے اسے بخار کی شکایت ہوئی، جس کی ٹیسٹ کرانے پر اس میں کورونا مثبت پایا گیا ۔
کورونا مثبت آنے والے لوکو پائلٹ 2013 میں ریلیز ہوئی فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' میں کوئلے سے چلنے والا ریل انجن چلایا تھا۔ چند سیکنڈ کے اس سین میں ، اس فلم میں ملکھا سنگھ کا کردار ادا کرنے والے فرحان اختر ، ریل انجن کے ساتھ دوڑتے ہوئے نظر آئے تھے ۔
اس سین میں ریل انجن چلانے والا لوکو پائلٹ بھی ملکھا سنگھ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوا نظر آیا تھا ۔ یہ سین ریواڑی کے قریب فلمایا گیا تھا۔ جس کے بعد سے جند کا رہائشی یہ لوکو پائلٹ کافی چرچے میں آیا۔
اس دوران آج کورونا نوڈل آفیسر ڈاکٹر پالےرام کٹاریہ نے بتایا کہ ضلع میں کورونا متاثرہ کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 30 افراد صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں ، جبکہ تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔